بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کی مختلف گشتی پارٹیز نے غیر قانونی طور کان کنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ٹپر اور ایک جے سی بی مشین ضبط کی۔ ساتھ ہی دو الگ الگ مقامات پر چار افراد کو گرفتار کیا گیا جو نوپورہ، چاڈورہ اور ماگرے پورہ، چاڈورہ میں سرکاری زمین سے غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کرتے ہوئے پائے گئے۔ Budgam Police action against Illegal Excavation
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت جاوید احمد شیخ ولد عبد الرشید شیخ ساکن نو پورہ چاڈورہ۔ بلال احمد شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن نوپورہ چاڈورہ، عمیر احمد وانی ولد محمد ابراہیم وانی ساکن پہرو چاڈورہ اور اعجاز احمد بھٹ ولد بشیر احمد بھٹ ساکنہ وانپورہ چاڈورہ کے طور کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹپر رجسٹریشن نمبرات JK04B-7525 JK013H-8030 JK13E-0765کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔