اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین افراد گرفتار - بڈگام نیوز

بڈگام پولیس نے ایک جے سی بی مشین، دو ٹپر ضبط کیے اور 03 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Illegal Excavation in Budgam

غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین افراد گرفتار
غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین افراد گرفتار

By

Published : Nov 14, 2022, 2:00 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دوران شب گشت کے دوران، پی ایس چاڈورہ کی پولیس پارٹی نے کیسرملہ چاڈورہ میں ایک جے سی بی مشین سمیت 2 ٹپر گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے کر 03 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جو کیسرملہ میں سرکاری زمین سے غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کرتے ہوئے پائے گئے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت پولیس نے توصیف احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن آوان پورہ چاڈورہ۔ منظور احمد خان ولد عبدالعزیز خان ساکن بڈگام بٹہ پورہ۔ خورشید احمد ٹھاکر ولد غلام نبی ٹھاکر ساکن ققورنگ چرار شریف کے طور پر کی ہے۔ Illegal Excavation in Budgam

ضبط شدہ ٹپر گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرات مندرجہ ذیل ہے

JK04-0937

JK04A-94854

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 186/2022 جو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس چاڈورہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Pays Tribute to Azad گارولیا ٹاؤن میں مولانا ابوالکلام کو خراج عقیدت

ABOUT THE AUTHOR

...view details