صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے پیرباغ علاقے میں لوگوں نے پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے پر احتجاج کیا ہے. پیرباغ میں قائم الریان کالونی کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ہے.
احتجاجیوں نے کہا 'گذشتہ پانچ روز سے وہ پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ جہاں پر یہ احتجاج ہوا ہے، یہ کالونی بالکل ایئرپورٹ روڈ پر قائم ہیں'۔
لوگوں نے کہا 'ماہ رمضان المبارک میں انہیں پینے کے لیے پانی کی بھی سہولت موجود نہیں ہے اور دوسری طرف انتظامیہ لوگوں کو سہولت پہنچانے کے بڑے دعوے کرتی ہے'۔