صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڈگام کے پارنیوہ علاقے میں نل سے لوگوں کے گھروں تک پانی نہ پہنچنے کی صورت میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ٹینکر کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے 'علاقے میں نل کے ذریعے پانی کی سپلائی گھروں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے انکی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کیا جس کے بعد اب علاقے میں پانی کا ٹینکر آتا ہے'۔
عوام کا کہنا ہے کہ 'نل کے ذریعے سپلائی ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے علاقے کے کئی لوگ اب مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں'۔