اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام : چاڈورہ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت - صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام

یہ حادثہ چاڈورہ کے کتبل علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک لوڈ کیریر کا ٹائیر خراب ہوگیا۔ اس کے بعد وہ بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہو گیا۔

بڈگام : چاڈورہ میں سڑک حادثہ،
بڈگام : چاڈورہ میں سڑک حادثہ،

By

Published : Apr 2, 2021, 9:25 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں آج ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

یہ حادثہ چاڈورہ کے کتبل علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب ایک لوڈ کیریر کا ٹائیر خراب ہوگیا۔ اس کے بعد لوڈ کیریر بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس دوران اس میں سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ زخمی نوجوان کو زخمی حالت میں سب دسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔ جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔

ہلاک شدہ شخص کی شناخت کتبل چاڈورہ کی بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ لوڈ کیریر کا ڈرائیور حادثے میں زخمی ہو گیا ہے اور اسکی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details