کشمیر میں عام شہریوں پر ہورہے لگاتار حملوں کے بعد وادی میں مقیم غیر ریاستی مزدوروں میں خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی خوف کے درمیان کئی غیر مقامی مزدوروں نے کشمیر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن بڈگام کے مختلف اینٹ کے بھٹوں میں کام کر رہے بیرون ریاستوں کے مزدوروں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ ہم نے کئی مزدوروں سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ وہ یہاں محفوظ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم اپنا کام ختم کرنے کے بعد ہی گھر جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ یہاں محفوظ ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔'
آج کشمیر کے مختلف مقامات سے ایسی خبریں سامنے آئیں کہ بیرون ریاستوں سے تعلق روکھنے والے مزدور کشمیر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ عموماً وادی میں دکھان کی کٹائی کے لیے بیرون ریاست سے آنے والے مزدور کام مکمل کرکے سردیوں سے قبل وادی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ جبکہ سردیوں کا موسم بھی شروع ہورہا ہے اور اب جب فصل کی کٹائی مکمل ہوگئی تو بھی کچھ مزدور اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔