اردو

urdu

ETV Bharat / state

NGO Distributed Food Kits, Blankets in Yusmarg: این جی او نے مستحق افراد میں راشن کٹس اور گرم ملبوسات تقسیم کیے - کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ

کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے ضلع بڈگام کے یوسمرگ علاقے میں NGO Distributed Food Kits, Blankets in Yusmargحاجتمند اور غریب افراد میں راشن کٹس اور کمبل تقسیم کیے۔

کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ نامی  این جی او نے یوسمرگ میں فوڈ کٹس اور کمبل تقسیم کیے
کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ نامی این جی او نے یوسمرگ میں فوڈ کٹس اور کمبل تقسیم کیے

By

Published : Feb 3, 2022, 8:15 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون سے متعدد شعبہ ہائے زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے جن میں شعبہ سیاحت قابل ذکر ہے۔ شعبہ سیاحت جڑے افراد سمیت دیگر متاثرین کی امداد کے لیے غیر سرکاری تنظیمیں NGO Distributed Food Kits, Blankets in Yusmargقابل فخر کام انجام دے رہی ہیں۔

کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ نامی این جی او نے یوسمرگ میں فوڈ کٹس تقسیم کیے

ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ Tourist Resort Yusmargمیں شعبہ سیاحت سے جڑے کئی کنبوں میں راشن کٹس اور گرم ملبوسات تقسیم NGO Distributed Food Kits, Blankets among Poor and Needyکیے۔

این جی او کے ایک رضاکار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب شعبہ سیاحت بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این جی او نے یوسمرگ میں ڈیڑھ سو سے زائد کنبوں میں راشن کٹس اور گرم ملبوسات تقسیم کیے۔

انہوں نے دیگر فلاحی اداروں سمیت صاحب ثروت افراد سے حاجتمند اور غریب مستحق افراد کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details