سرینگر:جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما و سابق قانون ساز نظام الدین بٹ نے بڈگام میں 30 سالہ خاتون کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ "بڈگام میں ایک خاتون کے قتل اور اس کی لاش کو جس وحشیانہ طریقے سے مسخ کیا گیا، اس کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔ اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔"بٹ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو اس سیاہ گھڑی میں صبر اور طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کو تشویش ناک اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے بٹ نے کہا کہ انتظامیہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اس جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔"
Budgam Murder Case مجرم کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، نظام الدین بٹ
بڈگام کے سوئیہ بوگ علاقے میں گزشتہ روز ایک 30 سالہ دوشیزہ کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے اس واردات کو انجام دینے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے آج مجرم کے مکان کو سر بمہر کیا جہاں انہوں نے قتل انجام دیا تھا۔
Etv Bharat
واضح رہے کہ 7 مارچ کو بڈگام کے سوئیہ بگ علاقہ کی 30 سالہ خاتون گھر سے کمپوٹر کلاس کے لیے نکلی تھی، جس کے بعد وہ گھر نہیں آئی ۔اس دوران پولیس کو مذکوہ خاتون کے لاش کے ٹکڑے بڈگام ریلوے اسٹیش کے قریب سے برآمد کیے ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ملزم کے انکشاف کے بعد خاتون کے جسم کے باقی حصہ ملزم گھر سے برآمد کیے ہے۔
مزید پڑھیں:Former Minister of J&K Agha Ruhollahنیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ مہدی کی پولیس پر تنقید