اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Man Attacked by In laws: بڈگام میں سسرال والوں نے داماد کو پیٹا - بڈگام میں سسرال والوں نے داماد کو زخمی کیا

ضلع بڈگام میں چند روز قبل ایک دلدوز قتل معاملے کے بعد منگل کی شام ایک شخص کو مبینہ طور سسرال والوں نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

a
a

By

Published : Mar 15, 2023, 1:39 PM IST

a

بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نارکارہ علاقے میں منگل کی شام ایک شخص پر مبینہ طور سسرال والوں نے حملہ کرنے کے بعد شدید زخمی کر دیا۔ سسرال والوں کے حملہ میں زخمی ہوئے شخص کی شناخت زبیر احمد گنائی ولد محمد شعبان گنائی ساکن نارکرہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی شخص اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زبیر احمد سسرال والوں کے حملہ کے بعد اسے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہاہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کو کئی چوٹیں آئی ہیں تاہم ڈاکٹروں نے زبیر احمد کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ بڈگام پولیس نے اس معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Budgam Murder Case دوشیزہ کے قتل کے خلاف کئی علاقوں میں احتجاج، ملزم کی جائیداد کو ضبط کرنے کا عوامی مطالبہ

واضح رہے کہ بڈگام ضلع میں حالیہ دنوں کئی مجرمانہ واقعات رونما ہوئے، گزشتہ چند روز کے دوران قتل کے دو واقعات رونما ہوئے۔ ایک واقعہ میں بڈگام ضلع میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک اور دلدوز معاملے میں ایک 30 سالہ خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ 7 مارچ کو بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے کی 30 سالہ خاتون اپنے گھر سے کمپیوٹر کلاس کے لیے روانہ ہوئی تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی اور پولیس کو مذکوہ خاتون کے جسم کے ٹکڑے ریلوے اسٹیش، بڈگام، کے قریب سے برآمد کیے۔ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی اور ایک ملزم، جس کا نام پولیس نے منظر عام پر نہیں لایا، کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ ملزم کے انکشاف کے بعد پولیس نے خاتوں کے جسم کے باقی حصے بھی برآمد کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details