وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا محکمہ بجلی کا ایک لائن مین، جو 11 دن قبل ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بجلی کے کھمبے سے گر گیا تھا، ہفتہ کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال SMHS Hospital Sringarمیں فوت ہو گیا۔
محکمہ بجلی کے لائن مین 50 سالہ بشیر احمد کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سکلو، راج پورہ میں بجلی کے کھمبے سے گرنے کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ اس اسپتال SMHS Hospital Sringarمیں داخل کیا گیا تھا۔