اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation: پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار - بڈگام مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی

بڈگام پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 افراد گرفتار کر لئے جبکہ 11 ٹپر بھی ضبط کئے گئے۔ Illegal Excavation in Budgam

پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار
پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

By

Published : Oct 8, 2022, 12:48 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع میں مٹی سمیت دیگر معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خصوصی کریک ڈاؤن انجام دیا۔ پولیس کریک ڈائون میں بونہامہ، بڈگام میں 11 ٹپر ضبط کیے گئے، وہیں ان گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ Budgam Illegal Excavation 11 Tipper Drivers Arrested

پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی سے مٹی کی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کی پاداش میں ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کی اطلاع ایک خاص ذرائع نے دیتھی جس کے بعد پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے یہ کاروائی انجام دی۔ Budgam Illegal Excavation 11 Tippers Seized

بڈگام پولیس نے ضبط شدہ گاڑیوں اور گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں کی تفصیلات بھی شیئر کی جن میں: شاہ نواز علی حجام ولد محمد جعفر حجام سالن لبرتل، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK05B-3056 ۔ ۲: محمد عمران شاہ ولد محمد شفیع شاہ ساکن حاجی باغ، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK04-7055 ۔ ۳:سہیل احمد بابا ولد غلام محمد بابا ساکن حاجی باغ، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK02S-9043 ۔ ۴:فردوس احمد راتھر ولد غلام مصطفی راتھر ساکن بمنہ خمینی چوک، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK02AV-9170 ۔ ۵: ناظم حسین ولد محمد شعبان ساکن پالر، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK04A-6187* ۔ ۶ـ: نثار عباس گنائی ولد علی محمد گنائی ساکنہ شالینہ، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK05B-4809 ۔ ۷: غضنفر علی راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکن حسنین کالونی اچگام، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK04B-0218 ۔ ۸: شبیر احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکن زوری گنڈ بڈگام، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK05A-5664 ۔ ۹: شفایت حسین ڈار ولد غلام حسین ڈار ساکن ریشی پورہ، ٹپر بئیرنگ رجسٹریشن نمبر JK05B-2374 ۔ ۱۰: فاروق احمد راہ ولد عبدالرحمن راہ ساکنہ نندریش کالونی بمنہ، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JKO8F-6325 ۔ ۱۱: جاوید احمد گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکنہ ہی وؤڈر بڈگام، ٹپر بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK04A-2260

اس کارروائی کے ضمن میں ایک ایف آئی آر 146/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details