اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع اسپتال بڈگام پارکنگ نہ ہونے سے تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا - ضلع انتظامیہ

’’ضلع اسپتال بڈگام کا احاطہ اتنا تنگ ہے کہ یہاں نہ گاڑی پارک ہوسکتی ہے اور نہ ہی تیمارداروں کے بیٹھنے کا معقول انتظام ہے جس کے سبب تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

ضلع اسپتال بڈگام پارکنگ نہ ہونے سے تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا
ضلع اسپتال بڈگام پارکنگ نہ ہونے سے تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا

By

Published : Nov 6, 2021, 4:31 PM IST

جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے مختلف اسکیمیں وضع کی جاتی ہیں، پروجیکٹس تعمیر کیے جاتے ہیں، جن کے لئے فنڈس بھی واگزار کیے جاتے ہیں تاہم بعض مرتبہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے باوجود عوام کو فائدہ حاصل نہیں ہو پاتا۔

ضلع اسپتال بڈگام پارکنگ نہ ہونے سے تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا

اس ایک مثال وسطی کشمیر کے ضلع اسپتال بڈگام کے متصل تعمیر کی گئی پبلک پارک کی ہے۔ پارک کو تعمیر کرنے کا اصل مقصد اسپتال آنے والے مریضوں خصوصا تیمارداروں کو راحت پہنچانا تھا، جہاں تیماردار گاڑیاں پارک کرنے کے علاوہ راحت کے کچھ لمحات بھی گزار سکیں۔

پارک تعمیر تو کی گئی تاہم اسے عوام کے لیے استعمال میں نہیں لایا جا رہا ہے جس کے سبب پارک تعمیر کرنے کا مقصد ہی فوت ہو رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پارک کی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود عوام خصوصاً تیمارداروں کو اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو پا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:بڈگام: نیٹ امتحان میں سہیل اشرف کی شاندار کارکردگی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ضلع اسپتال بڈگام کا احاطہ اتنا تنگ ہے کہ یہاں نہ گاڑی پارک ہوسکتی ہے اور نہ ہی تیمارداروں کے بیٹھنے کا معقول انتظام ہے جس کے سبب تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ سے پارک کو عوام کے لئے وقف کیے جانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details