اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: رنگ روڈ کی زد میں آئی زمین کا مکمل معاوضہ دینے کا مطالبہ

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے 4 سال قبل طے کیے گئے معاوضے کی نصف رقم ادا کی جا رہی ہے جو ’’سراسر ناانصافی ہے۔‘‘

بڈگام: رنگ روڈ کی زد میں آئی زمین کا مکمل معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ
بڈگام: رنگ روڈ کی زد میں آئی زمین کا مکمل معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ

By

Published : Oct 12, 2021, 7:32 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 7:42 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گڈستو علاقے میں کسانوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بڈگام: رنگ روڈ کی زد میں آئی زمین کا مکمل معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2017-18میں علاقے میں رنگ روڈ (Ring Road) کی تعمیر کے لیے کسانوں سے اراضی کے عوض مارکیٹ ریٹ کے حساب سے معاوضہ دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے آج تک انہیں اراضی کا معاوضہ فراہم نہیں کیا۔

کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعلقہ حکام نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ان کے باغیچے تباہ کرکے میوہ درختوں کی بے دریغ کٹائی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ رنگ روڈ بنانے کے خلاف نہیں ہیں تاہم ان کے مطابق انہیں اراضی کا بھرپور معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’زمین کا بھرپور معاوضہ فراہم کیے جانے کے برعکس پی ایس اے لگانے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے کسانوں نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’متعدد کسانوں کو اراضی کا بھرپور معاوضہ فراہم کیا گیا تاہم صرف ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:حملوں سے خوفزدہ کشمیری پنڈت نقل مکانی کرنے پر مجبور

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے 4 سال قبل طے کیے گئے معاوضے کی نصف رقم ادا کی جا رہی ہے جو ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

کسانوں نے ایل جی انتظامیہ سمیت ضلع انتظامیہ سے اراضی کا بھرپور معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بڈگام: صوبائی کمشنر نے مائگرنٹ کالونی میں مقیم پنڈتوں سے ملاقات کی

Last Updated : Oct 12, 2021, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details