اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: زمین مافیا سے غریب کنبہ پریشان - news of budgam

متاثرین نے سرینگر کی پریس کالونی میں بڈگام کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، سکشن آفیسر اور پٹواری حلقہ میرگنڈ پر زمین مافیا کے ساتھ ملے ہونے کا الزام لگایا ہے۔

illegally
illegally

By

Published : Aug 21, 2020, 9:28 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے میرگنڈ سے تعلق رکھنے والے کنبے نے آج سرینگر پریس کالونی میں تحصیلدار بڈگام و دیگر متعلقہ افسران کے خلاف احتجاج کیا۔

بڈگام: زمین مافیا سے غریب کنبہ پریشان
نظیر احمد ڈار ولد محمد باقر ڈار ساکنہ میرگنڈ نے کہا کہ میں نے 1985-86 میں دو کنال دس ملرہ اراضی خریدی تھی جس کا میرے پاس باضابطہ طور پر کاغذات بھی موجود ہیں لیکن ایک لینڈ بروکر جس کا نام بشیر احمد میر ولد اکبر میر ساکنہ بودینہ نے میری اس زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد ایک کیس کورٹ میں چلا جو میں نے جیتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مجھے تب کے ڈیوزنل کمشنر، ڈی سی بڈگام، تحصیلدار بڈگام وغیرہ نے ڈگری اجرا کی۔ اب لینڈ بروکر جس نے خسرہ نمبر 144 سے 10 ملرہ اراضی خریدی ہے میرے اراضی جس کا خسرہ نمبر 147 ہے پر ناجائز قبضہ جما رہا ہے۔

میرے احتیجاج کرنے پر اس نے ہمیں مارا پیٹا، جس کے بعد ہم نے تحصیلدار بڈگام سے رجوع کیا مگر وہ ہمیں آج کل اور پرسو کر کے ٹال رہی ہیں۔

مزکورہ نظیر احمد ڈار نے تحصیلدار و نائب تحصیلدار بڈگام ایس او اقبال اور پٹواری فاروق احمد حلقہ میرگنڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسِ لینڈ بروکر اور لینڈ گریبر کا ساتھ دے رہے ہیں لہذا ہم ایل جی انتیظامہ سے اپیل کر رہے ہے کہ ہمارے اس مسئلے کو حل کیا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details