بڈگام:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں کم از کم نو تعلیمی زونز سربراہ (زونل ایجوکیش آفیسرز) سے محروم ہیں۔ Budgam Education Sector At Crossroads ضلع میں ایک درجن سے زائد ہائر سیکنڈری اسکول پرنسپل کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ Budgam Education System in Shambles وسطی کشمیر کے ضلع بھر میں مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی کمی کا خمیازہ طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ضلع بڈگام میں 13 ایجوکیشنل زونز میں سے 09 زونز بنا کسی زونل ایجوکیشنل آفیسرز کے ہیں، جس سے تعلیمی نظام پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ Budgam Education System in Shamblesاسی طرح ضلع بھر میں 45 ہائر سیکنڈری اسکولز میں سے 13 ہائر سیکنڈری اسکولز میں پرنسپل کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں 150 لیکچررز کے علاوہ 50 ہیڈماسٹرز کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔