اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں بلاک دیوس کا اہتمام - لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے

ڈی سی بڈگام شہباز مرزا نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔

Budgam district development commissioner celebrated Block diwas
Budgam district development commissioner celebrated Block diwas

By

Published : Feb 3, 2021, 7:59 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 10:54 PM IST

انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطہ کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بڈگام میں آج بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کئی علاقوں سے آئے وفود سے بات چیت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے درپیش مشکلات کو ڈی سی کے سامنے بیان کیا۔

لوگوں نے ڈی سی سے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کے فقدان کی شکایت کرتے ہوئے انہیں حل کروانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ برفباری سے کئی دور دراز علاقوں کے راستے بند ہونے کے ساتھ ان علاقوں میں بجلی اور پانی کی سہولت اب بھی بھی بحال نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بھی لوگوں نے ڈی سی کو آگاہ کیا۔

ڈی سی بڈگام شہباز مرزا نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ پروگرام کے دوران ڈی سی نے خطاب کے دوران کہا کہ' اس پروگرام کا یہی مقصد ہے کہ لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطہ پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جائز مطالبات کو جلد پورا کیا جائے گا'۔

بلاک دیوس پروگرام میں سی پی او، ایکزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی ایکزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، اور ایکزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای کے علاوہ ضلع کے مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details