بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج آئی جی روڈ سرینگرکا دورہ کیا تاکہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے سرینگر ایئرپورٹ سڑک کی توسیع و مرمت سمیت دیگر مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسمارٹ سٹی کے تحت سرینگر ہوائی اڈے کے ارد گرد دیگر ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور ترقیاتی سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے وقت بھی مقرر کیا۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا بہت جلد سری نگر ہوائی اڈہ پر انجام دی جانے والی تمام تر خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے آئی جی روڈ کے تعمیراتی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کاموں کی تکمیل کے بعدسرینگر ہوائی اڈہ کو ایک نئی پہچان ملے گی۔ مقامی باشندوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کئی طرح کی سہولیات ملے گی۔