بڈگام کے سوئبُگ سے تعلق رکھنے والا تیرہ سالہ شاہد فاروق تین فروری کوگھر سے لاپتہ ہوا تھا۔ بچے کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن سوئبگ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
پولیس کے ساتھ ساتھ اہل خانہ نے بھی شاہد کو ڈھونڈنے کی کافی کوشش کی مگر شاہد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ پانچ دن کے بعد آج شاہد کی لاش اس کے گھر سے کچھ ہی دوری پر واقع ایک سیب کے باغیچے سے بر آمد ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق لاش ایک پیڑ سے لٹکی ہوئی تھی۔ جب یہ خبر اہل خانہ کے پاس پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ شاہد کا قتل ہوا ہے۔ جب سے وہ لاپتہ تھا تب سے اس کی تلاش جاری تھی لیکن آج اس کی لاش ملی۔