اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Baby Exchange Dispute مردہ شیر خوار بچے کی لاش ڈی این اے کیلئے قبر سے نکالی گئی - بمنہ بچہ تنازعہ

گزشتہ ہفتہ بڈگام کے پاٹلی باغ علاقہ کے ایک خاتون نے جے وی سی ہسپتال بمنہ پر الزام لگایا کہ ہسپتال نے انہیں بچہ کے بجائے بچی کی لاش دی جو دوران علاج فوت ہوئی تھی۔JVC newborn swapping

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 21, 2022, 6:15 PM IST

بڈگام:بڈگام کے پاٹلی باغ علاقہ کے ایک خاندان کو 3 نومبر کو ایس کے آئی ایم ایس بمنہ (جے وی سی) یسپتال میں ایک بچہ پیدا ہوا۔ لیکن نوزائیدہ بچا کی حالت نازک تھی جس کی وجہ سے اسے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھنا پڑا۔ تاہم 13 دنوں کے بعد بچے نے دوران علاج دم توڑ دیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی لاش لواحقین کے سپرد کی ہے۔ Budgam Baby Exchange Dispute

اہلخانہ کے مطابق بچے کی لاش جب وہ اپنے آبائی علاقہ لیے گئے،تو غسل دیتے وقت وہ حیران ہو کر رہ گئے جب بچہ کی جگہ انہیں بچی کی لاش ملیی۔ لواحقین نے بچی کو دفن کیا اور بعد میں وہ ہسپتال واپس آئے۔

مردہ شیر خوار بچے کی لاش ڈی این اے کیلئے قبر سے نکالی گئی

اہلخانہ نے اس کے خلاف ہسپتال میں احتجاج کیا۔ اہل خانہ کے مطابق ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ تحریری دستاویزات میں ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا نہ کی بچی۔جنب تنازعہ کافی زیادہ بڑھ گیا تو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر شفا دیوا نے کہا تھا کہ رخسانہ کے نام کی خاتون کو 3 نومبر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا علاج ایک سینیئر سرجن نے کیا اور مزکورہ خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا جو یری نیٹل ایسفیکسیا peri-natal asphyxia میں مبتلا تھی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ اہلخانہ نے ایم آر ڈی میں بچہ رجسٹر کروایا نہ کی بچی کا۔

حکام نے بعد میں اہلخاندان کے الزام کے بعد حکام ایک بچہ کی لاش کو ڈی این اے کرانے کے لیے نکالنے کے فیصلہ کیا جس سے بچی کے اصل والدین کے بارے میں پتہ چلے گا۔ بچے کی لاش کو محکمہ ہیلتھ کے فرانزک ٹیم نے آج ڈی این اے نمونہ کے لیے نکالا جس کے بعد نمونے کو دہلی پھیج دیا گیا۔ Budgam Baby Exchange Dispute Dead Infant Being Exhumed To Establish Paternity

ABOUT THE AUTHOR

...view details