اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shia Leader on Parachinar Attack: پاکستان میں ٹیچرز پر حملہ، شیعہ رہنماؤں کی مذمت

انجمن شرعی شیعان کے صدر اور معروف شیعہ لیڈر آغا سید حسن الموسوی نے پاکستان میں ٹیچرز پر کیے گئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

By

Published : May 6, 2023, 12:48 PM IST

پاکستان میں ٹیچرز پر حملہ، شیعہ لیڈر نے کی مذمت
پاکستان میں ٹیچرز پر حملہ، شیعہ لیڈر نے کی مذمت

پاکستان میں ٹیچرز پر حملہ، شیعہ لیڈر نے کی مذمت

بڈگام (جموں و کشمیر):پاکستان کے خیبر پختونخوا میں اسکولی ٹیچرز پر حملہ کی عالم بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی معروف شیعہ لیڈر اور انجمن شرعی شیعان کے صدر، آغا سید حسن الموسوی نے نماز جمعہ کے موقع پر شیعہ آبادی کے خلاف کی گئی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے اس سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ضلع بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ میں خطبہ جمعہ کے موقع پر آغا حسن نے کہا کہ ’’پاکستان میں جس طرح سے شیعہ آبادی پر دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں یہ پاکستان کے ان دعووں کی عملی تردید و مخالفت ہے جس میں مذہبی رواداری اور مسلکی آزادی کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں۔‘‘ آغا سید حسن نے پاکستانی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر شیعہ آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے جانے کا الزام عائد کیا۔ آغا سید حسن نے کہا: ’’پاکستان کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ وہاں مذہبی آزادی ہے تاہم اس طرح کے واقعات کو روکنے اور شیعہ آبادی خاص کر ہزارا کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘

آغا سید حسن نے خطبہ جمعہ کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ماضی میں بھی پاکستان میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں شیعہ آبادی کو عتاب کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حکومتی سطح پر اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدام نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہوں۔ شیعہ لیڈر نے حملہ میں ہلاک ہوئے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان حملہ:'یہ کراس اسپانسرڈ حملہ ہو سکتا ہے'

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک اسکول میں داخل ہو کر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 اساتذہ ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اساتذہ اسٹاف روم میں تھے۔ اس حملہ میں طلبہ محفوظ رہے۔ حملہ کے فوراً بعد پاکستان سمیت پورے عالم میں اس کی مذمت کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details