اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

بڈگام میں غیر قانونی طور پر زمین کھودنے اور کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی انجام دی گئی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

By

Published : Jun 1, 2021, 10:27 PM IST

بڈگام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے اس دوران انیس گاڑیوں کو بھی سیز کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے ضلع کے چاڈورہ علاقے میں کاروائی انجام دیتے ہوئے چھ افراد کو کورونا وائرس گائڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر زمین کھودنے کے بعد اسے ٹرانسپورٹ کرنے کے دوران گرفتار کیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

دودھ گنگا نالہ چاڈورہ میں پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ چھ ٹریکٹر بھی ضبط کر لئے ہیں۔ وہیں چاڈورہ پولیس نے مین ٹاؤن چاڈورہ میں تیرہ ڈرائیوروں اوور لوڈ گاڑی لے جانے پر گرفتار کیا ہے اور اس دوران بھی تیرہ مسافر گاڑیوں کو سیز کر لیا ہے۔ پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ضلع ابھی بھی ریڈ ژون میں ہے، لہذا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ پولیس نے لوگوں کو یہ بھی انتباہ دیا کہ جو بھی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details