پیر کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک سیکورٹی اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور گولی خارج ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پارٹی ایک ملزم کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے کورٹ میں لا رہی تھی اور اس دوران ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور اچانک گولی خارج ہو گئی جو ایک گاڑی کو جا لگی۔ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔