مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چھترگام علاقے میں آج ایک جواں سال غیر ریاستی مزدور نے پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آستان پورہ چھترگام میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں کے ایک نزدیکی اینٹ بھٹے میں کام کر رہے غیر ریاستی مزدور نے پیڈ سے لٹک کر خودکشی کر لی۔