بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام نے غیر قانونی شراب کی تجارت اور اس کی نقل و حمل کی حوصلہ شکنی کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک بوٹلیگر کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شخص کے قبضے سے غیرقانونی طور پر رکھی گئی شراب کی 12 بوتلیں برآمد کیں گئی ہیں۔ پولیس چوکی ہمہامہ کی ایک خصوصی ٹیم نے ہمہامہ میں ایک خاص مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا اور پولیس نے اس کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ذاتی تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 12 بوتلیں برآمد کیں،جس کے بعد پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدہ بوٹلیگر کی شناخت محمد اشرف خان ولد قیصر خان ساکن الوسہ بانڈی پورہ کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیرِ نمبر 83/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں نئی ایکسائز پالیسی کے بعد وادی کے مختلف حصوں بالخصوص سرینگر میں شراب کے نئے دکانیں کھول دئے گئیں۔انتظامیہ کے بیان کے مطابق جموں کشمیر لکئر لائسنس اور سیل رولز میں اس ترمیم کو منظوری دی جس کے تحت جو اسٹورز سرینگر اور جموں میں لائسنس کو حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کی سالانہ آمدنی پانچ کروڑ ہونے چاہئے اور اسٹور کی لمبائی و چوڑائی 1200 فیٹ ہونی چاہیے جبکہ دیگر قصبوں میں دو کروڑ آمدنی ہونی چاہیے۔انتظامی کونسل نے محکمہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو بھی بیئر اور دیگر مشروبات بھیجنے کی اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے نئی ایکسائز پالیسی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
Bootlegger Arrested بڈگام میں بوٹلیگر گرفتار، شراب کی 12 بوتلیں برآمد - بڈگام میں بوٹلیگر گرفتار
پولیس نے بڈگام میں ایک ناکہ چیکینگ کے دوران ایک بوٹلیگر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے شراب کی 12 بوتلیں برآمد ہوئی۔
بڈگام میں بوٹلیگر گرفتار، شراب کی 12 بوتلیں برآمد