بڈگام:دنیا بھر میں آج ہو از حسینؑ نامی آرگنائزیشن کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ منعقد ہوئے۔ انگلینڈ کی اس آرگنائزیشن نے وادی کشمیر میں بھی پانچ مقامات پر کیمپ لگائے۔اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور آیت اللہ آغا سید یوسف امام بارگاہ بمنہ میں بھی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ Blood Donation camp organised in Budgam by who is Hussain organisation
لوگوں نے بھاری تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ اس کیمپ میں حصہ لیکر خون کا عطیہ پیش کیا۔ خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں کے مطابق میدان کربلا میں حضرت امام حسین علیہ سلام نے انسانیت کا پیغام دیا تھا اور اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے وہ خون دے رہے ہیں تاکہ کسی ضرورت مند کی جان اس خون سے بچ جائے۔volunteer Blood Donation Camp in Budgam
آپ کو بتادیں کہ ہو از حسینؑ نامی آرگنائزیشن پوری دنیا میں یہ کیمپ منعقد کرتی ہے اور ان کا ہدف یہ کہ ایک دن میں پچاس ہزار یونٹس خون جمع کیا جائے ۔اس سے پہلے اس آرگنائزیشن نے چونتیس ہزار پوئنٹس خون جمع کیے تھے۔ who is Hussain organisation