بی جے پی لیڈر و وقف ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ لوگوں نے وترہیل علاقے میں عوام کو درپیش مسائل سے بی جے پی لیڈر کو آگاہ کیا۔
وترہیل، بڈگام اب بھی پسماندہ ہے: بے جے پی لیڈر درخشان اندرابی نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گذشتہ برسوں میں یہاں کچھ بھی نہیں بدلا، وترہیل کے لوگ اب بھی بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وترہیل کثیر آبادی پر مشتمل علاقہ ہونے کے باوجود اب بھی پسماندہ ہے۔ یہاں کے لوگ آج بھی بجلی، پانی، سڑک اور روزگار کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سرکار سے حد بندی کمیشن میں وترہیل کو علیحدہ انتخابی حلقہ قرار دیے جانے کی سفارش کریں گی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان ہونے کی حیثیت سے وہ جو کچھ بھی بات کریں گی وہی پارٹی کا بھی موقف ہوگا۔
درخشاں اندرابی کے مطابق علیٰحدہ حلقہ قرار دیے جانے کے بعد یہاں کے لوگوں کو کافی راحت ہوگی، تمام تر فنڈس علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔