اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر یونٹ کی جانب سے ممتا بنرجی کے خلاف نعرے بازی - ممتا بنرجی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج

بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر یونٹ کی جانب سے مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنان پر ہوئے حملے کے خلاف ممتا بنرجی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیریونٹ کی جانب سے ممتا بنرجی کے خلاف نعرے بازی
بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیریونٹ کی جانب سے ممتا بنرجی کے خلاف نعرے بازی

By

Published : May 5, 2021, 8:27 PM IST

سرینگر میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر یونٹ کی جانب سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا۔ کچھ روز پہلے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان پہ حملہ ہوا جس دوران پارٹی سے وابستہ کئی کارکنان ہلاک ہوئے تھے۔ اس دوران بی جے پی کشمیر یونٹ کے رہنما و کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر 'ممتا بنرجی شرم کرو کے نعرے لگائے'۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیریونٹ کی جانب سے ممتا بنرجی کے خلاف نعرے بازی

اس دوران پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے غنڈوں نے ہمارے کارکناں پہ حملہ کرکے انہیں بے دردی سے ہلاک کیا ہے، ہم اس کی مزاحمت کرتے ہیں۔ ہمارے اس احتجاج کا مقصد ان کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور ہم ممتا بنر جی کو یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان پورے ملک میں ایک ہیں'۔

وہیں بی جے پی یونین بڈگام نے بھی آج ضلع بڈگام میں احتجاج کیا۔ احتجاج میں بی جے پی یونٹ بڈگام کے صدر آغا سید محسن اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے اسٹیٹ انچارج ڈاکٹر علی محمد میر کے علاوہ بی جے پی بڈگام کے کئی رہنما و کارکن موجود تھے۔

انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلٰی ممتا بنرجی کے خلاف سخت نعرے بازی کر کے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اس طرح کا رویہ نا قابل قبول ہے اور وہ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے اسٹیٹ انچارج نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس الیکشن جیتنے کے بعد جو حرکت کر رہی وہ بے حد افسوسناک ہے ترنمول کانگریس بی جے پی کارکنان کو نشانہ بنارہی ہے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مغربی بنگال میں ماضی کے انتخابات میں بی جے پی کافی پیچھے تھی لیکن اس مرتبہ بی جے پی کے پاس 80 سے زائد رہنما ہیں جو وہاں کے اسمبلی کے ممبر ہونگے'۔

وہیں بی جے پی یونٹ بڈگام کے صدر آغاسید محسن نے بھی ٹی ایم سی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن و رہنما کبھی بھی اپنی پارٹی کی خاطر کام کرنے والوں کو فراموش نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سیاسی تصادم جاری ہے، اس تصادم میں بی جے پی کے کئی ورکر ہلاک ہو ئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details