بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے پٹوا گاؤں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ بلال احمد Bilal Ahmad بنکاک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلے بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ بلال احمد کہتے ہیں کہ انہوں نے نیشنلز میں منتخب ہونے کے لیے بہت انتھک محنت کی، نیشنل کھلاڑی کے طور پر انہوں نے گولڈ میڈل جیتا اور اسی گول میڈل کی بنیاد پر انہیں بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلے لیے منتخب کیا گیا۔' Bilal Ahmad Represent Country at international Level
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ' انہیں بچن سے ہی کھیل کود کا شوق تھا۔ اس شوق کو انہوں نے اپنا جنون بنایا اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئے۔ آگے انہوں نے کہاکہ انہیں گھروالوں اور دستوں سے کافی سپورٹ ملا، گھر والوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔