اس بھنڈارا کا مقصد خدا کی رضا کے لیے لوگوں میں بنا کسی مذہب، رنگ و نسل کے تہری بانٹنا ہے۔ یہ بڑی دیگوں میں پکایا جاتا ہے۔ اس چاول میں ہلکی سی ہلدی ڈالی جاتی ہے تاکہ اس کا رنگ پیلا ہو۔ چاول کو پکنے کے بعد پہلے سے تیار کردہ تڑکے کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ ملانے کے دوران اس میں نمک بھی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
کشمیر میں تہری اور بنڈار کا رواج بہت پہلے سے چلتا آیا ہے۔ کشمیر میں اگر کوئی قدرتی آفات سماوی آتی ہے جس میں موسلا دھار بارش ہو، سیلاب ہو، خشک سالی ہو یا کوئی وبا بماری در پیش ہو تو لوگ خدا کی رضا کے لیے یا الله کی خوشنودی کے لیے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔