اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Rally on BBBP Held at Budgamبڈگام میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’’ بیداری ریلی کا اہتمام - بڈگام میں ریلی کا اہتمام

بڈگام میں نکالی گئی ریلی میں ضلع کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی سینکڑوں طالبات نے شرکت کی، اور بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے حق میں نعرے لگائے۔ یہ ریلی جی ایچ ایس ایس نیو سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کمپلیکس بڈگام پر اختتام پذیر ہوئی۔Awareness Rally on BBBP held at B’gam

ریلی کا اہتمام
ریلی کا اہتمام

By

Published : Oct 23, 2022, 7:36 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خواتین کو بااختیار،ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتنے ،انہیں معاشرہ میں اپنی مخفی صلاحتیوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے سمیت متعدد امور کے پیش نظر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا،Awareness Rally on BBBP held at B’gam

ریلی کا اہتمام

اس ریلی میں ضلع کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی سینکڑوں طالبات نے شرکت کی، اور بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے حق میں نعرے لگائے۔ یہ ریلی جی ایچ ایس ایس نیو سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کمپلیکس بڈگام پر اختتام پذیر ہوئی۔ڈی ایچ ای ڈبلیو-ایم ایس (DHEW-MS) کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر افروزہ بھٹ نے BBBP اسکیم اور معاشرے میں بچیوں کی اہمیت کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:Gulbarga United Hospital گلبرگہ یونائٹیڈ ہسپتال میں بیداری پروگرام
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تحفظ،انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور سماج میں انہیں مقام دینے سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details