جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ قصبے میں ناکہ پر تعینات سکیورٹی اہلکار نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی نہ روکنے پر وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے ہوا میں دو راؤنڈ فائرنگ کی۔
اطلات کے مطابق بیروہ پولیس نے ناکے پر ایک ماروتی کار روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گیا جس کے بعد وہاں موجود اہلکار نے ہوا میں فائرنگ کی جس کے بعد کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی روکی۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو ضبط کر لیا، اور اسے بیروہ پولیس اسٹیشن لے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ڈرائیور کی شناخت زاہد مقبول اہنگر ولد عبدالمجید اہنگر کے طور پر ہوئی ہے اور یہ صفاکدل سرینگر کا باشندہ ہے، جس گاڈی میں یہ سوار تھا اس کا نمبر DL3CAG-8816 بتایا جارہا ہے.۔
پولیس نے مقبول کو حراست میں لے کر پوچھ گجھ کی اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ اشارہ کرنے کے باوجود اس نے گاڑی کیوں نہیں روکی۔