اردو

urdu

ETV Bharat / state

Beautification Work Started In Budgam: بڈگام کو خوبصورت بنانے کا کام شروع کردیا گیا - بڈگام تازہ خبر

میونسپل کونسل بڈگام نے بڈگام ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے کام شروع کیے ہے۔ ضلع کو 43 سال کے بعد شاید ترقیافتہ بنایا جائے گا۔Municipality Started Beautification Work In Budgam town

beautification-work-started-in-budgam
beautification-work-started-in-budgam

By

Published : Apr 8, 2022, 9:02 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میونسپل کونسل کے جانب سے بڈگام ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کا کام شروع کیا گیا۔ ضلع کو خوبصورت بنانے کے لیے پلوں کو رنگین اور قصبے میں جگہ جگہ ایل ای ڈی سکرین لگائے جا رہے ہیںMunicipality Started Beautification Works In Budgam town

بڈگام کو 1979 میں ضلع کا درجہ حاصل ہوا مگر بدقسمتی سے بڈگام قصبہ کی حالت ایک دیہی گاؤں سے بھی بدتر ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہمیشہ اس ضلع کو نظر انداز کیا اور سیاست دانوں نے ہمیشہ ووٹ بینک کے نظر سے دیکھا۔

beautification-work-started-in-budgam

وادی کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں اگر ہم بڈگام ضلع کی بات کرئے تو ترقی میں سب سے آخر اس ضلع کا نام آتا ہے حالانکہ بڈگام، جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر سے صرف 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ضلع بنے کے 43 سال بعد اب انتظامیہ نے بڈگام قصبہ کو خوبصورت بنانے کے کاموں کا آغاز کر دیا اور اب دیکھنا ہوگا کہ ضلع میں کتنے ترقیاتی کام کیے جائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Heritage School Building Demolished, Students Suffer: ثقافتی عمارت منہدم، طلبا شیڈ میں زیر تعلیم

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل بڈگام کے صدر معراج الدین نے کہا کہ ہم نے بڈگام قصبے کی خوبصورتی اس کے داخلی مقامات سے شروع کر دی ہے اور ہماری توجہ پلوں، بس یارڈز اور پبلک پارکس پر مرکوز رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے قصبہ کو سجانے کے لیے میونسپل کونسل بڈگام سے تعاون کریں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنے گھروں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ قصبے کو نھی خوبصورت بنانے کی کوشش کرئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details