اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادی النظر میں بی ڈی سی چیئرمین کی ہلاکت میں لشکر طیبہ ملوث: آئی جی پولیس - لشکر طیبہ سے وابستہ دو کمانڈورں کا ہاتھ ہے

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ وسطی ضلع کشمیر کے کھاگ علاقے میں دو روز قبل ہونے والی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔

بی ڈی سی چیئرمین کی ہلاکت
بی ڈی سی چیئرمین کی ہلاکت

By

Published : Sep 25, 2020, 8:10 PM IST

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ بادی النظر میں اس ہلاکت میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو کمانڈورں کا ہاتھ ہے۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے جمعہ کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'بی ڈی سی چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں تفتیش چل رہی ہے۔ دو مشتبہ افراد کو طلب کیا گیا ہے ان سے پوچھ گچھ چل رہی ہے اور ایس پی بڈگام خود اس کی تفتیش کر رہے ہیں۔ بادی النظر میں اس میں بڈگام کے لشکر طیبہ کے کمانڈر یوسف کانٹرو اور نارہ بل کے لشکر کمانڈر ابرار ملوث ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان تصادم کے فرضی ہونے کی ایک اور تصدیق

انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں مہلوک چیئرمین کے دو ذاتی محافظوں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

مسٹر کمار نے کہا کہ مہلوک چیئرمین دن بھر اپنے دو ذاتی محافظوں کے ساتھ گھوم رہے تھے لیکن شام کو انہیں پولیس تھانہ کھاگ میں چھوڑ کر خود پولیس کو بتائے بغیر اپنی پرائیویٹ گاڑی میں اپنے گھر، جو پولیس اسٹیشن سے دس بارہ کلو میٹر دور ہے، چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پہنچتے ہی جنگجوؤں نے ان پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملی ٹنٹوں کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ گھر آنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ میں بدھ کی شام دیر گئے نا معلوم اسلحہ برادورں نے بلاک ڈیولوپمنٹ چیئرمین بو پیندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details