اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پانی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ گندگی کا مرکز بن گیا' - محکمہ اریگیشن کے خلاف ناراضگی کا اظہار

اومپورہ بڈگام کے غوثیہ محلہ کے لوگوں نے محکمہ آبپاشی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں متعلقہ حکام نے نالے کی صفائی نہیں کی تو وہ لوگ خود اس نالے کو بند کر دیں گے۔

Bangum: local people Outrage against Irrigation Department
'ندی میں پانی نہ ہونے سے ندی گندگی کا مرکز بن گیا ہے'

By

Published : Oct 13, 2021, 3:59 PM IST

اومپورہ بڈگام کے غوثیہ محلہ کے لوگوں نے محکمہ آبپاشی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں محمکہ کی جانب سے بنائے گئے نالے میں کافی گندگی ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ گندگی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندگی سے نکلنے والی بدبو سے پورا علاقہ پریشان ہے۔ اس گندگی سے لوگ مختلف امراض کے شکار بھی ہو رہے ہیں۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس نالے میں پانی نہیں ہوتا ہے۔ اگر اس میں پانی ہوتا تو گندگی بہہ کر باہر نکل جاتی اور انہیں اس گندگی سے آزادی مل جاتی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر اس نالے میں پانی ہوتا تو یہاں کوئی بھی گندگی نہیں ڈالتا۔ نالے میں گندگی کی وجہ موذی جانور بھی آتے ہیں جس سے ان کے بچوں کی جانوں کو خطرہ ہے'۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ سے کئی بار گزارش کے باوجود بھی کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نالے میں اگر پانی ہوتا تو ان کی ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ گندگی سے بھی پاک ہوجاتا۔'


انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ خود اس نالے کو بند کر دیں گے۔


لوگوں نے متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے تاکہ وہ اس گندگی سے بچ سکیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details