بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں جن پر بڈگام میں ایک نوجوان کو وحشیانہ طور پر چاقو مارنے کا الزام عائد تھا۔
بڈگام پولیس نے گواہوں سے شواہد اور بیانات اکٹھے کرنے کے لیے فوری کارروائی کی اور جس کے نتیجے میں مبینہ حملہ آوروں کی شناخت اور بعد ازاں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تاہم ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بڈگام سے پولیس رپورٹ طلب کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ شکایت کنندہ نے تحریری شکایت کے ساتھ تھانے سے رجوع ہوا تھا۔
ملزمین فردوس احمد بٹ، مدثر احمد بٹ، مشتاق علی بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن زبر محلہ بڈگام نے شکایت کنندہ کے بھائی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا اور گردن، پیٹ اور بازو میں چوٹیں آئیں جو کہ کوگنیزنس اور غیر ضمانتی جرائم کے مترادف ہے اور ایف آئی آر 209/2023 جو کہ 34,307/IPC سیکشن کے تحت درج کی گئی۔