بڈگام:جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں بیک ٹو ولیج (چوتھے مرحلہ) کے تحت پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جاری ’’بیک ٹو ولیج‘‘ (چہارم) کا دوسرا مرحلہ 74 پنچایتوں میں اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے دوران ضلع کی سبھی پنچایتوں میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ اور ’’ویجیلنس ہفتہ‘‘ منانے کے تحت اتحاد اور بدعنوانی کے خلاف عہد لیا گیا۔ عہد کی تقریبات میں پی آر آئیز، مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین، نوجوانوں، طلباء سمیت معزز شہریوں نے شرکت کی۔ Back to village IV 2nd phase concludes in Budgam
پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران دورہ کرنے والے افسران نے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، متعدد پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا وہیں شجر کاری مہم کے تحت کئی پودے لگائے گئے۔ اسکے علاوہ افسران نے مختلف پنچایت حلقوں میں جاری پروجیکٹس کی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا۔ دورہ کرنے والے افسران نے ’’مہا گرام سبھا‘‘ اور عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپوں کی بھی صدارت کی۔Budgam Back to Village
مقامی لوگوں نے جوش و خروش سے ان تقاریب میں حصہ لیا اور اپنے اپنے علاقوں میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات سے افسران کو آگاہ کیا۔