اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azadar in Budgam: عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سبیلیں لگائیں - امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں محمرم الحرام میں امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عزاداروں نے سبیلیں لگائیں۔Azadar in Muharram Set Up Sabeels In Budgam

محرم میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سبیلیں لگائیں
محرم میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سبیلیں لگائیں

By

Published : Aug 3, 2022, 7:25 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 11:06 PM IST

بڈگام:محمرم الحرام میں امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جگہ جگہ سبیلیں لگا کر راہ گیروں کو پانی پلایا جارہا ہے۔ بچے و نوجوان ان سبیلوں میں رضاکارانہ کام کرتے ہیں۔ ان سبیلوں میں سادہ پانی کے علاوہ مختلف قسم کے جوس بھی رکھے گئے ہیں۔ Azadar in Muharram Set Up Sabeels In Budgam

عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سبیلیں لگائیں

سبیلوں پر رضاکاروں کا کہنا ہے کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کو پیاسا شہید کیا گیا تھا اور وہ دنیا تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ کربلا میں کیا ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کے کام آنا انسانیت ہے اور امام حسین علیہ السلام نے ہمیں یہی درس دیا ہے کہ انسانیت کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔ ان دنوں گرمی ہے تو لوگوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں ہم ان کی پیاس بھی بجھاتے ہیں اور پیغام حسینی بھی عام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کربلا کے میدان میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے لیے ساتویں محرم سے پانی بند کیا گیا تھا۔ امام کے خیموں میں شیرخوار بھی موجود تھے جو پیاس برداشت نہ کر سکے اور آج چودہ سو سال سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی زمانہ امام حسین کے غم کو منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2nd Majlis Of Muharrm In Lucknow: ہماری عزاداری ریاکاری سے پاک ہونی چاہیے، مولانا سید کلب جواد

Last Updated : Aug 3, 2022, 11:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details