بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ایک خصوصی تقریب کے دوران 17 جنوری تک جاری رہنے والے ’’نیشنل روڈ سیفٹی ویک‘‘ کا رسمی طور افتتاح کیا گیا گیا۔ عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق بیدار کرنے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد، نے ڈی سی آفس بڈگام سے نیو بس اسٹینڈ بڈگام تک ایک کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس، ایگزن آر اینڈ بی بڈگام، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام، چیف میڈیکل آفیسر بڈگام، چیف ایگزیکٹو آفیسر (میونسپل کونسل) بڈگام، ڈپٹی ایس پی ٹریفک، این جی اوز، ٹرانسپورٹرز، تعلیمی اداروں کے طلباء اور ڈرائیورز نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل روڈ سیفٹی ویک 2023 کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام - جو ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں - نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے سیفٹی ڈرائیو میں شریف افراد پر زور دیا کہ وہ عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر مائل کرنے کی تلقین کریں جس سے وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ریلی میں شریک افراد سے خود بھی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور دیا جبکہ عوام کو بھی ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرنے کو کہا۔ کار ریلی کا گزر مین مارکیٹ بڈگام سے ہوا جس میں شریفک افراد نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات درج تھے۔