بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے 'منشیات کی لت سے بچاؤ' موضوع پر ایک بیداری پروگرام ہائر سیکنڈری اسکول خانصاحب بڈگام میں منعقد کیا۔ اس پروگرام کی میزبانی ہائر سیکنڈری اسکول خانصاحب کی پرنسپل یاسمین قادر پرے اور ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر کی انچارج انشا حسن نے کی۔ اس پروگرام میں اسکول کے 8 اسٹاف ممبران اور 100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ Awareness Program Against Drug Addiction
اس موقع پر انشا حسن نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی کرنے اور اس کا تدارک کرنے میں اسکول انتظامیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جبکہ نشے کی وجہ سے پیدا ہونے والی نفسیاتی بیماریوں اور اس سے سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ منشیات کی لت میں مبتلا افراد خاص طور پر نوجوانوں کو کن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے ان پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔