وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں پانی اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ(Solid waste management)کے عنوان سے یک روزہ شعور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور شرکاء نے کشمیر میں بڑھتی آلودگی سے ماحول پر اس کے بڑھتے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ وہیں اس آلودگی کو قابو کرنے اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے متعلق شرکاء نے اپنے مقالات پڑھے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی حاضرین کو تلقین کی۔
بڈگام میں آلودگی بیداری پروگرام کا اہتمام مصیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس ماحولیاتی بیداری پروگرام میں اس لیے شرکت کی تاکہ ہم کشمیر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں'۔
مصیب کا مزید کہنا تھا کہ 'کشمیر میں آلودگی بہت بڑھ چکی ہے اور اس کو روکنا وقت کی اشد ضرورت ہے'۔
شعور بیداری پروگرام کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ رفیع احمد میر نے کی۔ اس کے علاوہ ڈی سی بڈگام طارق حسین گنائی، ڈی ایف او بڈگام محمد اشرف کٹو کے علاوہ ماحولیات پر کام کر رہے کارکنان، عوام اور طلبا نے بھی شرکت کی۔