سرینگر:عوامی آواز نامی ایک پارٹی کی جانب سے سرینگر میں بڈگام انتظامیہ خصوصاً ایس ڈی ایم بیروہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں شامل عوامی آواز پارٹی کارکنان سمیت بیروہ، بڈگام کے باشندوں نے سب ضلع مجسٹریٹ، بیروہ کی جانب سے سومو اسٹینڈ سوکھ ناک کی منتقلی کے حکمنامہ کالعدم قرار دینے اور سومو اسٹینڈ کو واپس اپنی جگہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ Awami Awaz party Beerwah Residents Protest in Srinagar
Protest Against Transfer of Sumo Stand Sukhnag: بڈگام میں سومو اسٹینڈ کی منتقلی، سرینگر میں احتجاج
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں حالیہ دنوں سومو اسٹینڈ سوکھ ناگ کو بس اسٹینڈ میں منتقل کرنے کے خلاف بیروہ کے باشندوں، عوامی آواز نامی سیاسی جماعت سے وابستہ کارکنان نے سرینگر میں احتجاج کیا۔Beerwah Residents Protest in Srinagar
احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ بیروہ، بڈگام میں کئی برسوں سے سومو اسٹینڈ سوکھ ناگ سے روزانہ سینکڑوں مسافر بردار گاڑیاں مختلف مقامات کی جانب روانہ ہوتی تھی، تاہم چند روز قبل ایس ڈی ایم نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سومو اسٹینڈ کو جدید بس اسٹینڈ میں منتقل کیے جانے کا حکمنامہ صادر کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق سومو اسٹینڈ کی منتقلی سے وہاں موجود درجنوں دکانداروں کی روزی روٹی متاثر ہوگی اور اس سے ان کا اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور ہو جائے گا۔
احتجاجیوں نے گھنٹہ گھر، لال چوک سے ایک ریلی برآمد کی تاہم پولیس نے انہیں پریس کالونی سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ احتجاجیوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کئی روز سے اس معاملہ پر خاموشی کے بعد انہوں نے سرینگر میں احتجاج کیا۔ انہوں نے حکام سے سومو اسٹینڈ سوکھ ناگ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔