ضلع بڈگام میں فوج کی جانب سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بدھ کو ضلع کے دہرمونہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں افتتاحی مقابلے میں سرینگر اور کپواڑہ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا۔ افتتاحی مقابلے میں سرینگر نے دس وکٹوں سے کپواڑہ ٹیم کو شکست دی۔ میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12 ستمبر کو کنزر میں کھیلا جائے گا۔