بڈگام:وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھرتی مہم ’’روزگار میلہ‘‘ کا آغاز کیا، اس ضمن میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ویڈیو راست نشر کی گئی۔ یہ تقریب ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں قائم بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوئی جس میں مرکزی وزیر مملکت بھگوت کرشن راؤ نے شرکت کی۔ MoS Attended Budgam Rozgar Mela
منتظمین کا کہنا ہے کہ روزگار میلہ کے دوران تقریباً 71000 تقرری نامہ متعلقہ افراد کے سپرد کر دئے گئے جن میں BSF کے 7045 امیدواروں کو ایپائنٹمنٹ لیٹر شامل ہیں۔ یہ تقرری نامے ہندوستان بھر کے 45مقامات پر منعقدہ تقاریب کے دوران تقسیم کیے گئے۔ ہمہامہ بڈگام میں منعقدہ تقریب سے قبل مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کرشن راؤ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ’’شہیدی مارگ‘‘ پر گلباری کی۔