مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے آج منشیات کے استعمال کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان سنجے صراف اور پارٹی کے دیگر لیڈران اور حامیوں نے کی، منشیات مخالف ریلی میں مقامی لوگ اور پولیس بھی شامل تھی۔
منشیات مخالف ریلی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام سے شروع ہوئی اور ڈی سی آفس بڈگام کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔مذکورہ ریلی میں شامل افراد نے منشیات کے استعمال کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے قومی جنرل سیکرٹری اور قومی ترجمان سنجے نے منشیات کے استعمال کے بارے کہا کہ منشیات کے استعمال میں ملوث افراد کے لیے یہ بیداری ریلی ہے ۔