اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Drug Awareness Rally in Budgam بڈگام میں منشیات کے خلاف بیداری ریلی - منشیات کے خلاف بیداری ریلی

بڈگام کے ماگام میں منشیات کے خلاف بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بڈگام پولیس نے 'منشیات کی لت سے بچاؤ' کے بینر تلے ایک بیداری ریلی نکالی۔ بیداری ریلی کو ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم بھٹ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Anti Drug Awareness Rally in budgam

Anti Drug Awareness Rally in budgam
بڈگام میں منشیات کے خلاف بیداری ریلی

By

Published : Sep 11, 2022, 3:28 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے 'منشیات کی لت سے بچاؤ' کے بینر تلے ایک بیداری ریلی نکالی۔ اس ریلی کو ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم بھٹ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او ماگام انسپکٹر یاسر رشید، بڈگام پولیس کے دیگر افسران، شریک اسکولوں کے پرنسپل اور ٹریڈ یونین کے سینیئر ممبران موجود رہے۔Anti Drug Awareness Rally in budgam

یہ ریلی بس اسٹینڈ ماگام، مین بازار ماگام سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ماگام میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا بنیادی مقصد منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔ وہیں ریلی کے دوران طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف پیغامات درج تھے اور سماجی برائی کے خلاف نعرے بلند کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Anti Drug Awareness Rally in Handwara: ہندواڑہ میں منشیات کے خلاف بیداری ریلی

اس موقع پر ایس ڈی پی او ماگام نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سماج سے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے بڈگام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ریلی میں جی بی ایچ ایس ایس اسکول ماگام، جی جی ایچ ایس ایس سکول کے طلباء اور عملہ نے شرکت کی۔ آر ایم پی اسکول اور گرین ویو اسکول کے علاوہ علاقہ کے نوجوانوں اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details