ایک کمسن بچی کو اپنا نوالہ بنانے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جنگلی جانوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھا ہے جس کے تحت محکمے نے دو ہفتوں کے اندر مختلف علاقوں میں تین تیندوے زندہ پکڑ لئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے جمعہ کی صبح ضلع بڈگام کے کلشی پورہ خانصاحب علاقے میں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔ متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ کلشی پورہ میں ایک تیندوا جمعہ کی صبح قریب چھ بجے پکڑ لیا گیا جس کا وزن 60 کلو ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیندوے کو داچھی گام منتقل کیا جائے گا جہاں ویٹرنری ماہرین اس کی جانچ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیندوے کے گھومنے کی اطلادع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کی ایک ٹیم مذکورہ علاقے میں پہنچی اور وہاں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔