بڈگام:انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران کے شیراز میں ہوئے حملہ کی مذمت کی اور اسے تکفیری دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ انہوں نے اس حملے پر انسانی حقوق کے مغربی دعویداروں کی خاموشی پر شدید مذمت کی۔ تفصیل کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے شہر شیراز میں واقعہ فرزند حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے مرقد مبارک آستانہ شاہ چراغ میں دہشت گرد گروہ داعش کی طرف سے انسانیت سوز دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس سانحہ میں روضے کے ایک خادم کی شہادت اور 8 زائرین کے زخمی ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جان بحق ہونے والے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Agha Hasan on Iran Attack آغا سید حسن نے آستانہ شریف حضرت شاہ چراغ شیراز پر حملے کی مذمت کی - Takfiri terrorist attack in Astana Sharif Iran
ایران کے شہر شیراز میں آستانہ شریف حضرت شاہ چراغ شیراز میں پیش آئے حملے کو انجمن شرعی شیعیان صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تکفیری دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ Attack on Shah Cheragh Shrine
آغا حسن نے شہید کے لواحقین بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مدظلہ سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعا کی۔ آغا حسن نے مغرب کی استعماری قوتوں بالخصوص اسرائیل پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی ایک نئی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں اور ایران سے براہ راست ٹکر لینے کے بجائے ایران کو داخلی طور پر ہراساں کرنے کے بزدلانہ نسخے آزما رہے ہیں۔ مذہبی مقامات پر دہشتگردانہ حملے اور حجاب مخالف پروپیگنڈا اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ آغا حسن نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں حضرت شاہ چراغ کے روضے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں بھی دو بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ دشمنان انقلاب اسلامی کے یہ نئے حربے بھی سابقہ سازشوں کی طرح ناکام ہوں گے اور انقلاب اسلامی ایران آن بان اور شان کے ساتھ ارتقا کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔