بڈگام:ایران کے سابق فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر، بڈگام، میں ایک تعذیتی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں قاسم سلیمانی سمیت دیگر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے حق میں ایصال ثواب کی نشست منعقد کی گئی۔ مجلس ترحیم میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی سمیت مقامی علماء، تنظیم کے اراکین اور ذاکرین نے شرکت کی۔ Anjuman e sharie Shian Budgam Pays Tributes to Qasem Soleimani
اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے کارناموں اور زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے سلیمانی کو ’’عظیم سپہ سالار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا قتل‘‘ انجام دیا گیا۔ Qasem Soleimani Remembered on his 3rd Anniversary