جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے. ضلع بڈگام میں بھی 114 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوانے پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوانا ضروری ہے.
ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا 'ہم نے روزانہ تیرہ ہزار لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا ہدف رکھا تھا۔ جس میں ہم کچھ حد تک کامیاب ہوئے اور کل ایک دن میں آٹھ ہزار سے زائد لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے'۔