اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heli Service for Yatris: سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز

امرناتھ یاتریوں کے لیے سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس سے قبل ہیلی سروس بیس کیمپس پر ہی دستیاب تھی۔ Heli Service for Amarnath Yatris

سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز
سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز

By

Published : Jun 30, 2022, 5:11 PM IST

بڈگام: امرناتھ یاتریوں کے لیے امسال جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں کی سہولیت کے لیے جگہ جگہ ٹرانزٹ کیمپس لگایا جا رہا ہے۔ وہیں رواں برس پہلی مرتبہ امرناتھ یاتریوں کے لیے سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز کیا گیا۔ Srinagar to Amarnath Direct Heli Service startedاس سے قبل ہیلی سروس خدمات بیس کیمپس پر ہی دستیاب تھی۔

سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز

ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے جمعرات کو سرینگر ایئرپورٹ پر یاتریوں کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ہیلی سروسز کے ذریعے یاتریوں کے پہلے قافلہ کو ہمہامہ ہالی پیڈ سے روانہ کیا۔ Heli service from Srinagar to Amarnath Cave ڈی سی بڈگام نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ منفرد ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فکیشن (RFID) والے یاتریوں کے فول پروف داخلے کو یقینی بنائیں جن کے لیے E-KYC کاؤنٹر پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔

یاتریوں کے نقل و حمل کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے اے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کی سری نگر ہوائی اڈے سے ہمہامہ ہیلی پیڈ تک بغیر کسی پریشانی کے نقل و حمل کو یقینی بنائیں۔ Heli Service for Yatris

مزید پڑھیں:Mehbooba on Amarnath Yatra: یاترا کے نام پر عوام کو تنگ نہ کیا جائے، محبوبہ مفتی

یہ بھی پڑھیں:LG Sinha on Amarnath Yatra: مجھے یقین ہے کہ یاترا پُرامن طریقے سے کامیاب ہوگی: منوج سنہا

ABOUT THE AUTHOR

...view details